مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4887
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ أَبُو مَسْعُودٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَيُّ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ ؟ قَالَتْ : أَبُو بَكْرٍ قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَتْ : ثُمَّ عُمَرُ قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَتْ : ثُمَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : فَسَكَتَتْ .
ترجمہ
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ ”رسول اللہ ﷺ کو اپنے اصحاب میں سے سب سے زیادہ محبت کس سے تھی؟“ انہوں نے جواب دیا ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے“، میں نے عرض کی ”پھر کس سے؟“ انہوں نے فرمایا ”پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے“، میں نے پھر عرض کی ”پھر کس سے؟“ انہوں نے فرمایا ”پھر سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پھر پوچھا کہ ”پھر کس سے؟“ تو وہ خاموش ہو گئیں۔