مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَخْبِرْنِي عَنِ ابْنِ جُدْعَانَ ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَمَا كَانَ ؟ قَالَتْ : قُلْتُ : كَانَ يَنْحَرُ الْكَوْمَاءَ ، وَيُكْرِمُ الْجَارَ ، وَيَقْرِي الضَّيْفَ ، وَيَصْدُقُ الْحَدِيثَ ، وَيُوفِي بِالذِّمَّةِ ، وَيَصِلُ الرَّحِمَ ، وَيَفُكُّ الْعَانِي ، وَيُطْعِمُ الطَّعَامَ ، وَيُؤَدِّي الْأَمَانَةَ قَالَ : هَلْ قَالَ يَوْمًا وَاحِدًا : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ ؟ قَالَتْ : لَا ، وَمَا كَانَ يَدْرِي مَا جَهَنَّمُ قَالَ : فَلَا إِذًا .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے ابن جدعان کے متعلق بتائیے؟“ نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس کا کیا معاملہ تھا؟“ میں نے عرض کی: ”وہ فربہ کوہان والے قیمتی اونٹ ذبح کرتا (تاکہ لوگوں کو کھلائے)، پڑوسی کی عزت و تکریم کرتا، مہمان نوازی کرتا، سچ بولتا، عہد و پیمان کو پورا کرتا، صلہ رحمی کرتا، قیدیوں کو آزاد کرواتا، کھانا کھلاتا اور امانتیں ادا کرتا تھا۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا اس نے کبھی ایک دن بھی یہ کہا تھا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ» ”اے اللہ! میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں“؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں۔ اور اسے تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ جہنم کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تب اسے ان اعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔“