مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ يَزِيدَ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَقْبَلَتْ ذَاتَ يَوْمٍ مِنَ الْمَقَابِرِ ، فَقُلْتُ لَهَا : مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتِ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ؟ قَالَتْ : مِنْ قَبْرِ أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَقُلْتُ لَهَا : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، كَانَ نَهَى عَنْ زِيَارَتِهَا ، وَقَدْ كَانَ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تُؤْكَلَ فَوْقَ ثَلَاثٍ ، ثُمَّ أَمَرَ بِأَكْلِهَا ، وَكَانَ نَهَى عَنْ شُرْبِ نَبِيذِ الْجَرِّ .
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک دن قبرستان سے واپس آ رہی تھیں تو میں نے ان سے عرض کیا کہ اے ام المؤمنین! آپ کہاں سے تشریف لا رہی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں اپنے بھائی سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کی قبر سے آ رہی ہوں۔“ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ام المؤمنین! ”کیا رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی زیارت سے منع نہیں فرمایا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں! آپ ﷺ نے پہلے اس سے منع فرمایا تھا، (لیکن بعد میں اجازت دے دی تھی) جس طرح آپ ﷺ نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرمایا تھا، پھر بعد میں اس کے کھانے کا حکم دے دیا تھا، اور آپ ﷺ نے مٹی کے سبز گھڑے کی نبیذ پینے سے بھی منع فرمایا تھا۔“