مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4856
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أَرِقَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ ، ثُمَّ قَالَ : لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي جَاءَ يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ ، قَالَتْ : إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلَاحِ ، فَقَالَ : مَنْ هَذَا ؟ قَالَ : أَنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، جِئْتُ أَحْرُسُكَ ، قَالَتْ : فَنَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ ﷺ کو نیند نہیں آ رہی تھی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کاش کہ میرے اصحاب میں سے کوئی نیک مرد آ جائے جو آج کی رات میرا پہرہ دے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اسی اثنا میں ہمیں ہتھیاروں کی کھڑکاہٹ سنائی دی تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہوں اور آپ ﷺ کی پہرہ داری کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ (یہ سن کر) آپ ﷺ استراحت فرما ہو گئے یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کے خراٹوں کی آواز سنی۔