مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4857
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أُمِّي عَلَى عَائِشَةَ ، فَسَأَلَتْهَا عَنْ عَلِيٍّ ، فَقَالَتْ : مَا رَأَيْتُ رَجُلًا كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُ ، وَلَا امْرَأَةً كَانَتْ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِ امْرَأَتِهِ .
ترجمہ
جمیع بن عمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو میری والدہ نے ان سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، جس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے نزدیک ان سے زیادہ محبوب کسی مرد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی رسول اللہ ﷺ کے نزدیک ان کی اہلیہ (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا) سے زیادہ کسی عورت کو محبوب پایا۔“