مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4845
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنِ ابْنِ شَقِيقٍ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي الظُّهْرَ ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَخْرُجُ لِلْمَغْرِبِ ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَخْرُجُ لِلْعِشَاءِ ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ .
ترجمہ
عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”آپ ﷺ ظہر سے پہلے چار رکعتیں ادا فرماتے، پھر (مسجد) تشریف لے جاتے اور لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھاتے، پھر واپس (گھر) تشریف لاتے اور دو رکعتیں ادا فرماتے، پھر مغرب کی نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور نماز پڑھا کر واپس آتے تو دو رکعتیں ادا فرماتے، پھر عشاء کی نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور واپس لوٹ کر دو رکعتیں ادا فرماتے تھے۔“