مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4789
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ ، وَالذَّهَبِ ، وَالشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ ، وَعَنِ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، شَيْءٌ ذَفِيفٌ مِنَ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ الْمَسَكُ ؟ قَالَ : اجْعَلِيهِ فِضَّةً ، وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانَ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ریشم اور سونا پہننے، چاندی کے برتنوں میں پینے اور سرخ زین پوش کے استعمال سے منع فرمایا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! سونے کی کوئی نہایت معمولی سی چیز جس سے کنگن کو جوڑا یا باندھا جاتا ہو (کیا وہ استعمال کی جا سکتی ہے)؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے چاندی کا بنا لیا کرو اور تھوڑی سی زعفران مل کر اسے زرد رنگ کا کر لیا کرو۔“