مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4781
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ هُدَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ ، فَقُمْتُ ، فَأَجَفْتُ الْبَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ، فَلَمَّا رَحُبَ عَنْهُ قَالَ : يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ جِبْرِيلَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ پر وحی نازل کی گئی جبکہ میں آپ ﷺ کے ہمراہ تھی، چنانچہ میں اٹھی اور میں نے اپنے اور آپ ﷺ کے درمیان کا دروازہ بند کر دیا، پھر جب آپ ﷺ سے وحی کی وہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! بے شک جبریل تمہیں سلام کہتے ہیں۔““