مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ تَمِيمٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: تَبَارَكَ الَّذِي وَسِعَ سَمْعُهُ كُلَّ شَيْءٍ. " إِنِّي لَأَسْمَعُ كَلَامَ خَوْلَةَ بِنْتِ ثَعْلَبَةَ وَيَخْفَى عَلَيَّ بَعْضُهُ، وَهِيَ تَشْتَكِي زَوْجَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ تَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَلَ شَبَابِي وَنَثَرْتُ لَهُ بَطْنِي حَتَّى إِذَا كَبِرَ سِنِّي وَانْقَطَعَ وَلَدِي ظَاهَرَ مِنِّي. اللَّهُمَّ إِنِّي أَشْكُو إِلَيْكَ. قَالَتْ: فَمَا بَرِحَتْ حَتَّى نَزَلَ جِبْرِيلُ بِهَذِهِ الْآيَاتِ {قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّهِ} [المجادلة: 1] "عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس کی سماعت ہر چیز کو محیط ہے؛ میں سیدہ خولہ بنت ثعلبہ رضی اللہ عنہا کی گفتگو سن رہی تھی جبکہ اس کا کچھ حصہ مجھ پر مخفی بھی تھا، وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے شوہر کی شکایت کر رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں: اے اللہ کے رسول! اس نے میری جوانی کھا لی اور میں نے اس کے لیے اپنا پیٹ بچھا دیا (یعنی کثیر اولاد جنی)، یہاں تک کہ جب میں بوڑھی ہو گئی اور میری اولاد کا سلسلہ منقطع ہو گیا تو اس نے مجھ سے ظہار کر لیا؛ «اللَّهُمَّ إِنِّي أَشْكُو إِلَيْكَ» ”اے اللہ! میں تیرے ہی حضور اپنی فریاد اور دکھڑا پیش کرتی ہوں“۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وہ ابھی اپنی جگہ سے ہٹی بھی نہ تھیں کہ جبریلِ امین یہ آیات لے کر نازل ہوئے: ﴿قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّهِ﴾ ”یقیناً اللہ نے اس خاتون کی بات سن لی جو اپنے شوہر کے معاملے میں آپ سے تکرار کر رہی تھی اور اللہ کے حضور شکایت کر رہی تھی“۔