مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4779
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي مَلِيحٍ قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيُّ ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ ، ثُمَّ يَقُولُ فِي مُصَلَاهُ : اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ ، وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ ، وَرَبَّ مُحَمَّدٍ ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى صَلَاتِهِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ طلوعِ فجر سے پہلے دو رکعتیں (سنتِ فجر) ادا فرمایا کرتے تھے، پھر اپنی جائے نماز ہی پر یہ دعا پڑھتے تھے: «اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ» ”اے اللہ! اے جبرائیل، میکائیل، اسرافیل اور محمد (ﷺ) کے رب! میں آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں“، اس کے بعد آپ ﷺ (فرض) نماز کے لیے تشریف لے جاتے۔