مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4712
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، سَمِعَ عَائِشَةَ ، وَبَسَطَتْ يَدَيْهَا ، تَقُولُ : طَيَّبْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ لِحُرْمِهِ حِينَ أَحْرَمَ ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے — اور انہوں نے (حدیث بیان کرتے ہوئے) اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر دکھائے — وہ فرماتی ہیں کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے ان دونوں ہاتھوں سے آپ کے احرام باندھتے وقت خوشبو لگائی، اور آپ ﷺ کے احرام سے حلال ہونے پر بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے بھی آپ ﷺ کو خوشبو لگائی۔“