مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4711
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، لَمَّا مَاتَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ قَالَ : لَا تَبْكُوا عَلَيْهِ ، فَإِنَّ بُكَاءَ الْحَيِّ عَلَى الْمَيِّتِ عَذَابٌ عَلَى الْمَيِّتِ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَهُودِيَّةٍ أَهْلُهَا يَبْكُونَ عَلَيْهَا : إِنَّهُمْ لَيَبْكُونَ عَلَيْهَا ، وَإِنَّهَا لَتُعَذَّبُ فِي قَبْرِهَا .
ترجمہ
ابوبکر بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ان پر (نوحہ و ماتم) نہ کرو؛ کیونکہ زندہ کا میت پر رونا میت کے لیے عذاب کا باعث ہوتا ہے۔“ اس پر ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے تو یہ بات محض ایک یہودی عورت کے متعلق فرمائی تھی جس کے لواحقین اس پر رو رہے تھے کہ: «إِنَّهُمْ لَيَبْكُونَ عَلَيْهَا، وَإِنَّهَا لَتُعَذَّبُ فِي قَبْرِهَا» ”یہ لوگ تو اس پر رو رہے ہیں جبکہ اسے اس کی قبر میں عذاب دیا جا رہا ہے۔“ “