مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4710
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ : كَتَبْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ نَسْأَلُهُ عَنِ الرَّضَاعِ فَكَتَبَ إِنَّ شُرَيْحًا حَدَّثَ : أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ كَانَا يَقُولَانِ : يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ قَالَ : وَكَانَ فِي كِتَابِهِ أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيَّ حَدَّثَ : أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْ : أَنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : لَا تُحَرِّمُ الْخَطْفَةُ وَالْخَطْفَتَانِ .
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ابراہیم بن یزید رحمہ اللہ کی جانب خط لکھ کر ان سے رضاعت کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے جواباً لکھا کہ شریح رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ ”رضاعت کی مقدار تھوڑی ہو یا زیادہ، وہ (نکاح کی) حرمت ثابت کر دیتی ہے“، نیز ان کی تحریر میں یہ بھی درج تھا کہ ابوالشعثاء المحاربی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے روایت کیا کہ اللہ کے نبی ﷺ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”ایک یا دو بار دودھ چوس لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“