مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4628
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مِينَاءَ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا : لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْجَاهِلِيَّةِ ، لَأَلْزَقْتُ بِالْأَرْضِ ، وَزِدْتُ فِي الْبَيْتِ مِنَ الْحِجْرِ سِتَّةَ أَذْرُعٍ ، وَجَعَلْتُ لَهَا بَابًا شَرْقِيًّا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہاری قوم کا دورِ جاہلیت سے زمانہ ابھی نیا نیا نہ ہوتا تو میں کعبہ کے دروازے کو زمین سے ملا دیتا، اور بیت اللہ میں حطیم کی جانب سے چھ ہاتھ کا اضافہ کر دیتا، اور اس کا ایک مشرقی دروازہ بنا دیتا۔“