مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَأَلْتُ عَنِ الْجِدَارِ ، أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَقُلْتُ : فَمَا لَهُمْ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي الْبَيْتِ ؟ قَالَ : إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمُ النَّفَقَةُ ، قَالَتْ : فَقُلْتُ لَهُ : مَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعٌ ؟ قَالَ : فَعَلَ ذَلِكَ قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا ، وَلَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِجَاهِلِيَّةٍ فَأَخَافُ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ ، لَنَظَرْتُ أَنْ أُدْخِلَ الْحِجْرَ فِي الْبَيْتِ ، وَأَنْ أُلْزِقَ بَابَهُ بِالْأَرْضِ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے (حطیم کی) دیوار کے متعلق دریافت کیا کہ کیا وہ بیت اللہ کا حصہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں“، میں نے عرض کی: تو پھر ان لوگوں نے اسے بیت اللہ میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری قوم کے پاس اخراجات کی کمی پڑ گئی تھی“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ بیت اللہ کا دروازہ اس قدر بلند کیوں ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری قوم نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ جسے چاہیں داخل کریں، اگر تمہاری قوم کا زمانہ جاہلیت ابھی قریب نہ ہوتا اور مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ ان کے دل اس تبدیلی کو ناپسند کریں گے، تو میں ضرور حطیم کو بیت اللہ میں شامل کر دیتا اور اس کے دروازے کو زمین کے برابر کر دیتا“۔