مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4629
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ ، وَأُمَّ سَلَمَةَ ، ذَكَرَتَا كَنِيسَةً بِالْحَبَشَةِ رَأَيْنَهَا فِيهَا تَصَاوِيرُ ، فَذَكَرَتَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ أُولَئِكَ إِذَا كَانَ فِيهِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ ، بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا ، وَصَوَّرُوا فِيهِ تِلْكَ الصُّوَرَ ، أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے حبشہ کے ایک ایسے کلیسا کا ذکر کیا جسے انہوں نے دیکھا تھا اور اس میں تصویریں آویزاں تھیں، جب انہوں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ کو بتائی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کا یہ حال تھا کہ جب ان میں کوئی نیک بندہ وفات پا جاتا تو وہ اس کی قبر پر مسجد تعمیر کر لیتے اور اس میں یہ تصویریں بنا دیتے، اللہ کے نزدیک یہ لوگ قیامت کے دن بدترین مخلوق ہوں گے۔“