❮
❯
حدیث نمبر: 4626
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ : لَقَدْ أُعْطِيتُ تِسْعًا مَا أُعْطِيَتْهَا امْرَأَةٌ إِلَّا مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ ؛ لَقَدْ نَزَلَ جِبْرِيلُ بِصُورَتِي فِي رَاحَتِهِ حَتَّى أَمَرَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَتَزَوَّجَنِي ، وَلَقَدْ تَزَوَّجَنِي بِكْرًا وَمَا تَزَوَّجَ بِكْرًا غَيْرِي ، وَلَقَدْ قُبِضَ وَرَأْسُهُ لَفِي حِجْرِي ، وَلَقَدْ قَبَرْتُهُ فِي بَيْتِي ، وَلَقَدْ حَفَّتِ الْمَلَائِكَةُ بَيْتِي ، وَإِنْ كَانَ الْوَحْيُ لَيَنْزِلُ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي أَهْلِهِ فَيَتَفَرَّقُونَ عَنْهُ ، وَإِنْ كَانَ لَيَنْزِلُ عَلَيْهِ وَإِنِّي لَمَعَهُ فِي لِحَافِهِ ، وَإِنِّي لَابْنَةُ خَلِيفَتِهِ وَصِدِّيقِهِ ، وَلَقَدْ نَزَلَ عُذْرِي مِنَ السَّمَاءِ ، وَلَقَدْ خُلِقْتُ طَيِّبَةً وَعِنْدَ طَيِّبٍ ، وَلَقَدْ وُعِدْتُ مَغْفِرَةً وَرِزْقًا كَرِيمًا .
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے نو ایسی خصلتیں عطا کی گئی ہیں جو مریم بنت عمران کے سوا کسی عورت کو نہیں دی گئیں: جبریل علیہ السلام میری صورت اپنی ہتھیلی میں لے کر نازل ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مجھ سے نکاح کرنے کا حکم دیا، آپ ﷺ نے میرے سوا کسی کنواری خاتون سے نکاح نہیں فرمایا، آپ ﷺ کی روحِ مبارک اس وقت قبض ہوئی جب آپ ﷺ کا سرِ مبارک میری گود میں تھا، میں نے آپ ﷺ کو اپنے ہی گھر میں سپردِ خاک کیا، فرشتوں نے میرے گھر کو ڈھانپ لیا، اور بے شک وحی آپ ﷺ پر اس حال میں بھی نازل ہوتی تھی جب آپ ﷺ اپنی دیگر ازواج کے پاس ہوتے تو وہ آپ ﷺ سے جدا ہو جاتیں لیکن جب میں آپ ﷺ کے ساتھ ایک ہی لحاف میں ہوتی تب بھی وحی نازل ہوتی تھی، میں آپ ﷺ کے خلیفہ اور آپ ﷺ کے صدیق کی صاحبزادی ہوں، میری براءت کا حکم آسمان سے نازل ہوا، میں پاکیزہ پیدا کی گئی اور ایک پاکیزہ ہستی کے پاس رہی، اور مجھ سے ﴿مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ﴾ ”مغفرت اور باعزت رزق“ کا وعدہ کیا گیا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عائشة / حدیث: 4626
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه الطبراني في "الكبير" [23/ 76]، والآجرى في "الشريعة" [1795، 1845]، والثعلبى في "تفسيره" والواحدى أيضًا في "تفسيره الوسيط" كما في "تخريج أحاديث الكشاف" للزيلعى [2/ 425]، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4606»