❮
❯
حدیث نمبر: 4585
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : رَجَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاضْطَجَعَ فِي حُجْرَتِي فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ حِينَ دَخَلَ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَجُلٌ مِنْ آلِ أَبِي بَكْرٍ وَفِي يَدِهِ سِوَاكٌ أَخْضَرُ ، قَالَتْ : فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي يَدِهِ ، نَظَرًا عَرَفْتُ أَنَّهُ يُرِيدُهُ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَتُحِبُّ أَنْ أُعْطِيَكَ هَذَا السِّوَاكَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَأَخَذْتُهُ فَمَضَغْتُهُ لَهُ حَتَّى لَيَّنْتُهُ ، ثُمَّ أَعْطَيْتُهُ إِيَّاهُ .
قَالَتْ : فَاسْتَنَّ بِهِ كَأَحْسَنِ مَا رَأَيْتُهُ يَسْتَنُّ بِسِوَاكٍ قَبْلَهُ .
قَالَتْ : ثُمَّ وَضَعَهُ ، فَوَجَدْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَثْقُلُ فِي حِجْرِي ، قَالَتْ : فَذَهَبْتُ أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ ، فَإِذَا بَصَرُهُ قَدْ شَخَصَ ، وَهُوَ يَقُولُ : بَلِ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ .
قَالَتْ : فَقُلْتُ : خُيِّرْتَ ، فَاخْتَرْتَ ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ .
قَالَتْ : وَقُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد سے واپس تشریف لائے اور اسی دن جب آپ ﷺ مسجد سے گھر داخل ہوئے تو میرے حجرے میں لیٹ گئے، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے خاندان کا ایک شخص میرے پاس آیا جس کے ہاتھ میں ایک تازہ سبز مسواک تھی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کے ہاتھ میں موجود مسواک کی طرف اس طرح دیکھا کہ میں جان گئی کہ آپ ﷺ اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں، چنانچہ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں یہ مسواک آپ کو دے دوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں“، پس میں نے وہ مسواک لے کر اسے اپنے دانتوں سے چبایا یہاں تک کہ اسے نرم کر دیا اور پھر وہ آپ ﷺ کو دے دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ نے اس کے ساتھ اتنے خوبصورت انداز میں مسواک فرمائی کہ میں نے اس سے قبل آپ ﷺ کو کبھی اتنے اچھے طریقے سے مسواک کرتے نہیں دیکھا تھا، پھر آپ ﷺ نے اسے رکھ دیا اور میں نے محسوس کیا کہ رسول اللہ ﷺ کا بوجھ میری گود میں بڑھ رہا ہے، میں نے آپ ﷺ کے چہرہ مبارک کی طرف دیکھنا شروع کیا تو آپ ﷺ کی آنکھیں اوپر کی جانب جمی ہوئی تھیں اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «بَلِ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ» ”بلکہ (میں) جنت کے سب سے بلند رفیق (اللہ تعالی) کو ہی پسند کرتا ہوں“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے (اپنے دل میں) کہا: ”آپ ﷺ کو (بقا یا لقا کا) اختیار دیا گیا تو آپ ﷺ نے (آخرت کو) منتخب فرما لیا، اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺ کو حق دے کر بھیجا!“ اور پھر رسول اللہ ﷺ کی روح مبارک قبض کر لی گئی۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عائشة / حدیث: 4585
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 850، 2590، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2191، 2443، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3496، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1830، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1619، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25815، وأخرجه موطأ مالك برقم: 562، وأخرجه فتح الباري برقم: 1323، 4178، 5349، 5350، 5351، 5415، 5416، 5445، 5988، 6007، 6710، 6808، وأخرجه مسند البزار برقم: 847، 1414، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19630، 19631، 19632، 19785، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6779، 6780، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 852، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1957، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3652، 9289، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7358، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4567»