مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ كَلِمَةً سَمِعْتُهَا مِنْهُ ، وَهُوَ يَقُولُ : بَلِ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ .
قَالَتْ : قُلْتُ : إِذًا وَاللهِ ، لَا يَخْتَارُنَا ، وَعَرَفْتُ أَنَّ الَّذِي كَانَ يَقُولُ لَنَا : إِنَّ نَبِيَّ اللهِ لَا يُقْبَضُ حَتَّى يُخَيَّرَ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کا آخری کلام وہ کلمہ تھا جو میں نے آپ ﷺ سے سنا جب کہ آپ ﷺ فرما رہے تھے: «بَلِ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ» ”بلکہ (مجھے) جنت کے بلند ترین رفیق کی رفاقت (مطلوب ہے)“۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”تب میں نے (دل میں) کہا: اس صورت میں اللہ کی قسم! اب آپ ﷺ ہمیں (اپنے پاس رہنے کے لیے) منتخب نہیں فرمائیں گے، اور میں وہ بات سمجھ گئی جو آپ ﷺ ہم سے فرمایا کرتے تھے کہ ”اللہ کے کسی نبی کی روح اس وقت تک قبض نہیں کی جاتی جب تک اسے (دنیا میں رہنے یا رفیقِ اعلیٰ سے ملنے کا) اختیار نہ دے دیا جائے“۔“