مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : إِنَّ أَمْدَادَ الْعَرَبِ كَثُرَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاضْطَرُّوهُ إِلَى بَيْتِ عَائِشَةَ ، فَقَالَ : « اللَّهُمَّ الْعَنْهُمْ » ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَلَكَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ : كَلَّا وَاللهِ ، يَا بِنْتَ الصِّدِّيقِ ، لَقَدِ اشْتَرَطْتُ إِلَى رَبِّي شَرْطًا لَا خُلْفَ لَهُ ، قُلْتُ : اللَّهُمَّ إِنِّي بَشَرٌ أَضِيقُ بِمَا يَضِيقُ بِهِ الْبَشَرُ ، وَأَعْجَلُ بِمَا يَعْجَلُ بِهِ الْبَشَرُ ، فَأَيُّمَا امْرِئٍ بَدَرَتْ مِنِّي بَادِرَةٌ فَاجْعَلْهَا لَهُ كَفَّارَةً .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عربوں کے وفود رسول اللہ ﷺ کے پاس اس کثرت سے آئے کہ انہوں نے آپ ﷺ کو (ہجوم کے باعث) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی طرف پناہ لینے پر مجبور کر دیا، تو آپ ﷺ نے (ناگواری کے عالم میں) فرمایا: «اللَّهُمَّ الْعَنْهُمْ» ”اے اللہ! ان پر لعنت فرما۔“ تب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ لوگ تو (آپ کی بددعا سے) ہلاک ہو گئے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے صدیق کی صاحبزادی! ہرگز ایسا نہیں، اللہ کی قسم، میں نے اپنے رب سے ایک ایسی بات طے کر رکھی ہے جس کی خلاف ورزی نہیں ہو گی، میں نے عرض کیا تھا: «اللَّهُمَّ إِنِّي بَشَرٌ أَضِيقُ بِمَا يَضِيقُ بِهِ الْبَشَرُ وَأَعْجَلُ بِمَا يَعْجَلُ بِهِ الْبَشَرُ، فَأَيُّمَا امْرِئٍ بَدَرَتْ مِنِّي بَادِرَةٌ فَاجْعَلْهَا لَهُ كَفَّارَةً» ”اے اللہ! میں بھی ایک انسان ہوں، میں بھی اسی طرح اکتا جاتا ہوں جیسے انسان اکتا جاتے ہیں اور میں بھی (انسانی تقاضوں کے تحت) اسی طرح غصے میں آ جاتا ہوں جیسے انسان آ جاتے ہیں، لہٰذا جس کسی کے حق میں بھی میرے منہ سے کوئی سخت کلمہ نکل جائے تو اسے اس کے لیے (گناہوں کا) کفارہ بنا دے۔““