مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا عَادَ مَرِيضًا يَضَعُ يَدَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي يَشْتَكِي الْمَرِيضُ ، ثُمَّ يَقُولُ : بِسْمِ اللهِ ، لَا بَأْسَ لَا بَأْسَ ، أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَلَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضَعْتُ يَدِي عَلَيْهِ لِأَقُولَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ ، فَنَزَعَ يَدِي عَنْهُ ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ أَنْتَ الرَّفِيقُ الْأَعْلَى .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب کسی مریض کی مزاج پرسی فرماتے تو اپنا دستِ مبارک جسم کے اس حصے پر رکھتے جہاں مریض کو تکلیف ہوتی تھی، پھر فرماتے: «بِسْمِ اللَّهِ، لَا بَأْسَ لَا بَأْسَ، أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا» ”اللہ کے نام کے ساتھ، کوئی حرج نہیں، کوئی حرج نہیں، اے لوگوں کے پروردگار! اس تکلیف کو دور فرما دے اور شفا عطا کر، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری عطا کردہ شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا (عطا کر) جو کسی بیماری کو باقی نہ چھوڑے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر جب نبی کریم ﷺ علیل ہوئے تو میں نے اپنا ہاتھ آپ ﷺ پر رکھا تاکہ وہی کلماتِ دعا دہراؤں، لیکن آپ ﷺ نے میرا ہاتھ اپنے اوپر سے ہٹا دیا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ أَنْتَ الرَّفِيقُ الْأَعْلَى» ”اے اللہ! تو ہی رفیقِ اعلیٰ (سب سے بلند رفیق) ہے۔““