مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا سُكَيْنٌ ، حَدَّثَنَا حَوْشَبُ بْنُ عَقِيلٍ ، عَنْ غَنِيَّةَ بِنْتِ الرَّضِيِّ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ فِي نِسْوَةٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ ، فَسَأَلْنَاهَا عَنِ النَّبِيذِ ، فَقَالَتْ : لَا نَفَعَكُنَّ اللهُ يَا عَبْدَ الْقَيْسِ بِالنَّبِيذِ ، نَهَى رَسُولُ اللهِ عَنِ الْحَنْتَمِ ، وَالدُّبَّاءِ ، وَالنَّقِيرِ ، قَالَتْ : وَلَكِنِ اشْرَبْنَ فِي الْأَدَمِ كُلِّهِ ، أَوْ مَا أَوْكَيْتُنَّ أَوْ عَلَّقْتُنَّ .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، غنیہ بنت الرضی رحمہ اللہ بیان کرتی ہیں کہ میں قبیلہ عبد القیس کی چند خواتین کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی، پھر ہم نے ان سے نبیذ کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: «لَا نَفَعَكُنَّ اللَّهُ يَا عَبْدَ الْقَيْسِ بِالنَّبِيذِ» ”اے عبد القیس والو! اللہ تمہیں نبیذ کے ذریعے نفع نہ پہنچائے“، (پھر فرمایا کہ) ”رسول اللہ ﷺ نے حنتم (سبز مٹکے)، دباء (کدو کے برتن) اور نقیر (لکڑی کے کھدے ہوئے برتن) کے استعمال سے منع فرمایا ہے“، نیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”البتہ تم چمڑے کے ہر اس برتن میں (نبیذ) پی لیا کرو جس کا تم منہ بند کر سکو یا جسے تم لٹکا سکو“۔