مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4449
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَمُرُّ بِالْقِدْرِ فَيَتَنَاوَلُ مِنْهَا الْعَرْقَ فَيُصِيبُ مِنْهُ ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ (بسا اوقات) ہانڈی کے پاس سے گزرتے تو اس میں سے ہڈی (جس پر کچھ گوشت لگا ہوتا) اٹھا کر اسے تناول فرماتے، پھر آپ ﷺ نماز ادا فرماتے اور (آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے دوبارہ) وضو نہیں فرماتے تھے۔“