مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4448
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ: أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُصَلِّي عَلَى الْحَصِيرِ؟ فَإِنِّي سَمِعْتُ فِي كِتَابِ اللَّهِ {وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا} [الإسراء: 8]، قَالَتْ: «لَمْ يَكُنْ يُصَلِّي عَلَيْهِ»ترجمہ
شریح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: ”کیا رسول اللہ ﷺ چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے؟ کیونکہ میں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں یہ پڑھا ہے: ﴿وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا﴾ (اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا دیا ہے)۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”آپ ﷺ اس پر نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔“