مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4395
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ مُسَافِعِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : هَلْ تَغْتَسِلُ الْمَرْأَةُ إِذَا احْتَلَمَتْ وَأَبْصَرَتِ الْمَاءَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ : تَرِبَتْ يَدَاكِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : دَعِيهَا ، وَهَلْ يَكُونُ الشَّبَهُ إِلَّا مِنْ قِبَلِ ذَلِكَ ؟ إِذَا عَلَا مَاؤُهَا مَاءَ الرَّجُلِ أَشْبَهَ الرَّجُلُ أَخْوَالَهُ ، وَإِذَا عَلَا مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ أَشْبَهَهُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے نبی ﷺ سے دریافت کیا کہ کیا عورت پر بھی غسل واجب ہے جب اسے احتلام ہو اور وہ پانی (رطوبت) دیکھ لے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں“، اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (اظہارِ تعجب کے طور پر) اس خاتون سے کہا: «تَرِبَتْ يَدَاكِ» ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں“، تب نبی ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! اسے رہنے دو، بھلا (بچے کی) مشابہت اس کے علاوہ کس وجہ سے ہوتی ہے؟ جب عورت کا پانی (مادہ) مرد کے پانی پر غالب آ جاتا ہے تو بچہ اپنے ننھیال کے مشابہ ہوتا ہے، اور جب مرد کا پانی عورت کے پانی پر غالب آ جائے تو بچہ اس (باپ) کے مشابہ ہوتا ہے“۔