مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4396
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سِقَاءٍ يُوكَى أَعْلَاهُ ، وَلَهُ عَزْلَاءُ ، نَنْبِذُهُ بِالْغَدَاةِ فَيَشْرَبُهُ بِالْعَشِيِّ ، وَنَنْبِذُهُ بِالْعَشِيِّ فَيَشْرَبُهُ بِالْغَدَاةِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے لیے کھجور یا منقہ کا شربت (نبیذ) چمڑے کے ایک ایسے تھیلے (مشک) میں تیار کرتی تھیں جس کا اوپری حصہ بندھا ہوا ہوتا تھا اور اس کا ایک نچلا دہانہ (نکاس) بھی تھا، ہم اسے صبح کے وقت بھگوتی تھیں تو آپ ﷺ اسے شام کو نوش فرماتے تھے، اور اگر ہم اسے شام کے وقت بھگوتی تھیں تو آپ ﷺ اسے صبح کے وقت نوش فرما لیتے تھے۔“