مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِفَاكِهِ بْنِ الْمُغِيرَةَ ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ ، فَرَأَتْ فِي بَيْتِهَا رُمْحًا مَوْضُوعًا ، فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا تَصْنَعِينَ بِهَذَا الرُّمْحِ ؟ فَقَالَتْ : نَقْتُلُ بِهِ هَذِهِ الْأَوْزَاغَ ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنَا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ حِينَ أُلْقِيَ فِي النَّارِ لَمْ تَكُنْ دَابَّةٌ فِي الْأَرْضِ إِلَّا تُطْفِئُ عَنْهُ غَيْرَ الْوَزَغِ ، كَانَ يَنْفُخُ عَلَيْهِ ، فَأَمَرَنَا نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِهِ .
قَالَ : وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ السِّرَاجُ : أَنَّ اسْمَهَا سَائِبَةُ ، قَالَ شَيْبَانُ : يَعْنِي اسْمَ مَوْلَاةِ فَاكِهٍ .
سیدنا فاکہ بن مغیرہ کی آزاد کردہ لونڈی (جن کا نام سائبہ ہے) سے روایت ہے کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو انہوں نے ان کے گھر میں ایک نیزہ رکھا ہوا دیکھا، انہوں نے دریافت کیا: ”اے ام المومنین! آپ اس نیزے سے کیا کام لیتی ہیں؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ہم اس کے ذریعے ان چھپکلیوں کو قتل کرتے ہیں، کیونکہ اللہ کے نبی ﷺ نے ہمیں یہ بتایا کہ جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو زمین پر رہنے والا ہر جانور آگ بجھانے کی تگ و دو کر رہا تھا بجز چھپکلی کے، وہ آگ کو مزید بھڑکانے کے لیے ان پر پھونکیں مار رہی تھی، اس لیے اللہ کے نبی ﷺ نے ہمیں اسے مار ڈالنے کا حکم دیا ہے“۔ عبدالرحمن سراج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کا نام سائبہ تھا، جبکہ شیبان رحمہ اللہ کے مطابق یہ فاکہ کی وہی آزاد کردہ لونڈی مراد ہے۔