مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4358
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِفَاكِهِ بْنِ الْمُغِيرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ غَيْرَ ذِي الطُّفْيَتَيْنِ وَالْبَتْرَاءِ ، فَإِنَّهُمَا يَطْمِسَانِ الْأَبْصَارَ ، وَيَقْتُلَانِ أَوْلَادَ الْحَبَالَى فِي بُطُونِهِنَّ ، وَمَنْ لَمْ يَقْتُلْهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ان سانپوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا جو گھروں میں رہتے ہیں سوائے دو سفید دھاریوں والے اور چھوٹی دم والے سانپ کے؛ کیونکہ یہ دونوں بصارت کو زائل کر دیتے ہیں اور حاملہ عورتوں کے پیٹ میں موجود بچوں کو ہلاک کر دیتے ہیں، اور جو شخص ان دونوں کو (دیکھنے کے باوجود) قتل نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“