مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4355
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ : مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ : أَصَلَّيْتُمْ ؟ قَالَ : قُلْنَا : نَعَمْ ، وَذَاكَ صَلَاةُ الصُّبْحِ ، فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے متعلق الجعْد ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو ثعلبہ کی مسجد میں ہمارے پاس سے گزرے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم نماز پڑھ چکے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں“، اور وہ فجر کی نماز کا وقت تھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔