مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4305
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَأْخُذُ بِحَلْقَةِ بَابِ الْجَنَّةِ وَلَا فَخْرَ ، وَلِوَاءُ الْحَمْدِ بِيَدِي وَلَا فَخْرَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اولادِ آدم کا سردار ہوں اور مجھے اس پر کوئی (اظہارِ) فخر نہیں، اور میں ہی وہ پہلا شخص ہوں جس (کی قبر) سے زمین شق ہوگی اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں، اور میں ہی وہ پہلا شخص ہوں جو جنت کے دروازے کا کنڈا پکڑے گا اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں، اور حمد کا جھنڈا میرے ہی ہاتھ میں ہوگا اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں۔“