مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَبْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ شَابٌّ يَهُودِيٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرِضَ ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ ، فَقَالَ : أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ قَالَ : فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى أَبِيهِ ، فَقَالَ لَهُ : قُلْ كَمَا يَقُولُ لَكَ مُحَمَّدٌ ، فَقَالَ : فَقَبِلَ ثُمَّ مَاتَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ : صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نوجوان نبی اکرم ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا، وہ بیمار ہوا تو نبی اکرم ﷺ اس کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور اس سے دریافت فرمایا: «أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟» ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ وہ نوجوان (فیصلے کے لیے) اپنے باپ کی طرف دیکھنے لگا، تو اس کے باپ نے اس سے کہا: جو کچھ تم سے محمد (ﷺ) فرما رہے ہیں وہ کہہ دو، چنانچہ اس نے اسلام قبول کر لیا اور پھر اس کا انتقال ہو گیا، تو نبی اکرم ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اپنے (اس مسلمان) ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھو۔“