مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَنَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، قَالَ أَبُو جَنَابٍ : حَلَفَ ثَلَاثَةَ أَيْمَانٍ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، وَحَلَفَ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : الشَّفَاعَةُ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي .
زیاد النمیری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے «بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ» ”اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، جو نہایت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے“ تین مرتبہ قسم کھا کر بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو سنا، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بھی «بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ» ”اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، جو نہایت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے“ قسم کھا کر بیان کیا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میری شفاعت میری امت کے ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے کبیرہ گناہ کیے۔“