مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُهُ ذَكَرَهُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : أَوْصَانِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يَا أَنَسُ ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمُرِكَ ، يَا أَنَسُ صَلِّ صَلَاةَ الضُّحَى ، فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ مِنْ قَبْلِكَ ، يَا أَنَسُ ، سَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ ، يَا أَنَسُ ، سَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ ، يَا أَنَسُ ، أَكْثِرِ الصَّلَاةَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يُحِبَّكَ حَافِظَاكَ ، يَا أَنَسُ ، بِتْ وَأَنْتَ طَاهِرٌ ، فَإِنْ مُتَّ مُتَّ شَهِيدًا ، يَا أَنَسُ ، وَقِّرِ الْكَبِيرَ ، وَارْحَمِ الصَّغِيرَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے وصیت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے انس! وضو کامل طریقے سے کیا کرو، تمہاری عمر دراز کی جائے گی، اے انس! چاشت کی نماز ادا کیا کرو کیونکہ یہ تم سے پہلے گزرے ہوئے کثرت سے رجوع کرنے والے صالحین کی نماز ہے، اے انس! اپنے گھر والوں کو سلام کیا کرو، تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہوگا، اے انس! میری امت کے جس فرد سے بھی تمہاری ملاقات ہو اسے سلام کیا کرو، تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں گی، اے انس! دن اور رات میں کثرت سے نماز پڑھا کرو، تمہارے دونوں محافظ فرشتے تم سے محبت کرنے لگیں گے، اے انس! باوضو ہو کر سویا کرو، کیونکہ اگر اس حالت میں تمہیں موت آگئی تو تم شہادت کا رتبہ پاؤ گے، اے انس! بڑوں کی توقیر کرو اور چھوٹوں پر رحم کرو۔“