مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4292
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : زَارَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ سُلَيْمٍ فَصَلَّى فِي بَيْتِهَا صَلَاةَ تَطَوُّعٍ ، فَقَالَ : يَا أُمَّ سُلَيْمٍ ، إِذَا صَلَّيْتِ الْمَكْتُوبَةَ ، فَقُولِي : سُبْحَانَ اللهِ عَشْرًا ، وَاللهُ أَكْبَرُ عَشْرًا ، ثُمَّ سَلِي مَا شِئْتِ ، فَإِنَّهُ يَقُولُ لَكِ : نَعَمْ ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کی زیارت کے لیے تشریف لائے اور ان کے گھر میں نفل نماز ادا فرمائی، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلیم! جب تم فرض نماز ادا کر لیا کرو تو دس مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے“ اور دس مرتبہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا کرو، پھر اس کے بعد (اللہ سے) جو چاہو مانگو، بے شک وہ تمہارے حق میں تین مرتبہ فرماتا ہے: ہاں (یعنی میں نے قبول فرما لیا)۔“