مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4269
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ زَرْوَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : وَضَّأْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا غَسَلَ وَجْهَهُ أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ ، فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ بِهَا مِنْ بَاطِنِهَا ، وَقَالَ : هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرایا، پس جب آپ ﷺ نے اپنا چہرہ مبارک دھویا تو ایک چلو پانی لیا اور اس کے ذریعے اپنی داڑھی مبارک کے اندرونی حصے سے خلال فرمایا، اور ارشاد فرمایا: «هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي تبارك وتعالى» ”میرے رب تبارک و تعالیٰ نے مجھے اسی طرح کرنے کا حکم فرمایا ہے“۔