مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ السَّامِيُّ ، بِعَبَّادَانَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، مُؤَذِّنُ مَسْجِدِ الْجَامِعِ بِالْبَصْرَةِ عِنْدِي ، عَنْ مَحْبُوبِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَاتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ اللَّيْثِيُّ ، فُتُحِبُّ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : ضَرَبَ بِجَنَاحِهِ الْأَرْضَ فَلَمْ يَبْقَ شَجَرَةٌ وَلَا أَكَمَةٌ إِلَّا تَضَعْضَعَتْ ، فَرَفَعَ سَرِيرَهُ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ وَخَلْفَهُ صَفَّانِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ ، فِي كُلِّ صَفٍّ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا جِبْرِيلُ ، بِمَ نَالَ هَذِهِ الْمَنْزِلَةَ مِنَ اللهِ ؟ قَالَ : بِحُبِّهِ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ، وَقِرَاءَتِهِ إِيَّاهَا ذَاهِبًا وَجَائِيًا ، وَقَائِمًا وَقَاعِدًا ، وَعَلَى كُلِّ حَالٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ سیدنا معاویہ بن معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ وفات پا گئے ہیں، تو کیا آپ ان کی نمازِ جنازہ پڑھنا پسند فرمائیں گے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں“، تو انہوں نے (سیدنا جبریل علیہ السلام نے) اپنے پر کو زمین پر مارا جس کے نتیجے میں کوئی درخت یا ٹیلہ ایسا نہ رہا جو پست نہ ہو گیا ہو، پھر ان کا جنازہ بلند کیا گیا یہاں تک کہ آپ ﷺ نے اسے دیکھ لیا، پس آپ ﷺ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی جبکہ آپ ﷺ کے پیچھے فرشتوں کی دو صفیں تھیں اور ہر صف ستر ہزار فرشتوں پر مشتمل تھی، پھر نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے جبریل! انہوں نے اللہ کے ہاں یہ بلند مقام کس عمل سے پایا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”سورہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ سے ان کی محبت کی وجہ سے، اور اسے آتے جاتے، اٹھتے بیٹھتے اور ہر حال میں تلاوت کرنے کی بدولت“۔“