مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ أَبِي ذَرَّةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِلَّا صَرَفَ اللهُ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَنْوَاعٍ مِنَ الْبَلَاءِ : الْجُذَامُ ، وَالْجُنُونُ ، وَالْبَرَصُ ، فَإِذَا بَلَغَ الْخَمْسِينَ لَيَّنَ اللهُ عَلَيْهِ الْحِسَابَ ، فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللهُ الْإِنَابَةَ بِمَا يُحِبُّ ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ أَحَبَّهُ اللهُ وَأَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ ، فَإِذَا بَلَغَ الثَّمَانِينَ قَبِلَ اللهُ حَسَنَاتِهِ وَتَجَاوَزَ عَنْ سَيِّئَاتِهِ ، فَإِذَا بَلَغَ التِّسْعِينَ غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ ، وَسُمِّيَ أَسِيرَ اللهِ فِي الْأَرْضِ ، وَشَفَعَ لِأَهْلِ بَيْتِهِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان بھی حالتِ اسلام میں چالیس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے تین قسم کی آزمائشیں دور فرما دیتا ہے: جذام (کوڑھ)، جنون (دیوانگی) اور برص (سفید داغ)؛ پھر جب وہ پچاس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے حساب میں نرمی فرما دیتا ہے، اور جب وہ ساٹھ سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی پسندیدہ انابت (رجوع الی اللہ) کی توفیق مرحمت فرما دیتا ہے، پھر جب وہ ستر سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے محبت فرماتا ہے اور اہل آسمان بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، اور جب وہ اسی سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حسنات قبول فرما لیتا ہے اور اس کی سیئات سے درگزر فرماتا ہے، پھر جب وہ نوے سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے، اسے زمین میں اللہ کا قیدی پکارا جاتا ہے اور اسے اپنے گھر والوں کے حق میں شفاعت کرنے والا بنا دیا جاتا ہے۔“