مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4237
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : قَالَ اللهُ : إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً ؟ قَالَ : وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ جب میں اپنے بندے کی دو محبوب اور قیمتی چیزیں (یعنی اس کی آنکھیں) لے لیتا ہوں تو میں اس کے لیے جنت سے کم کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا یہ اجر تب بھی ہے اگر ایک ہی آنکھ جائے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، اگرچہ وہ ایک ہی ہو“۔