مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4235
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ سِنَانٍ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا ابْتَلَى اللهُ الْعَبْدَ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ ، قَالَ لِلْمَلَكِ : اكْتُبْ لَهُ صَالِحَ عَمَلِهِ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ ، فَإِنْ شَفَاهُ غَسَلَهُ وَطَهَّرَهُ ، وَإِنْ قَبَضَهُ غَفَرَ لَهُ وَرَحِمَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اس کے جسمانی طور پر کسی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے تو فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ: ”اس کے وہ تمام نیک اعمال (نامۂ اعمال میں) لکھتے رہو جو یہ (تندرستی کی حالت میں) کیا کرتا تھا“، پھر اگر اللہ اسے شفا عطا فرما دے تو اسے (گناہوں سے) دھو کر پاک صاف کر دیتا ہے، اور اگر اس کی روح قبض کر لے تو اسے بخش دیتا ہے اور اس پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے“۔