مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4233
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ سِنَانٍ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا ابْتَلَى اللهُ الْمُسْلِمَ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ ، قَالَ لِلْمَلَكِ : اكْتُبْ لَهُ صَالِحَ عَمَلِهِ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ ، فَإِنْ شَفَاهُ غَسَلَهُ وَطَهَّرَهُ ، وَإِنْ قَبَضَهُ غَفَرَ لَهُ وَرَحِمَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی مسلمان کو اس کے جسم کی کسی تکلیف یا بیماری میں مبتلا کرتا ہے تو فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ: اس کے لیے اس کے ان تمام نیک اعمال کا ثواب لکھتے رہو جو وہ (تندرستی کی حالت میں) باقاعدگی سے کیا کرتا تھا، پھر اگر اللہ تعالیٰ اسے شفا عطا فرما دے تو اسے گناہوں سے دھو کر پاک صاف فرما دیتا ہے، اور اگر اس کی روح قبض کر لے تو اسے معاف فرما دیتا ہے اور اس پر رحم فرماتا ہے“۔