مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو ظِلَالٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ لِي : مَتَى ذَهَبَ بَصَرُكَ ؟ قَالَ : وَأَنَا ابْنُ سَنَتَيْنِ فِيمَا حَدَّثَنِي أَهْلِي ، قَالَ : أَفَلَا أُبَشِّرُكَ ؟ فَقُلْتُ : بَلَى ، فَقَالَ : مَرَّ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ثُمَّ مَضَى ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ يَقُولُ : مَا لِمَنْ أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ عِنْدِي جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ .
ابو ظلال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تمہاری بینائی کب ختم ہوئی تھی؟“ میں نے عرض کیا: جیسا کہ میرے گھر والوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس وقت میں دو سال کا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک خوشخبری نہ سناؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! (ضرور سنائیے)، تو انہوں نے فرمایا کہ سیدنا ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے، آپ ﷺ کو سلام کیا اور آگے بڑھ گئے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل فرماتا ہے: جس بندے کی میں نے اس کی دو محبوب ترین چیزیں (آنکھیں) لے لیں، تو میرے پاس اس کے لیے جنت کے علاوہ کوئی اور بدلہ نہیں ہے۔“