مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4193
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَالْحَسَنَ يُصَلِّيَانِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ خُرُوجِ الْإِمَامِ ، قَالَ : وَرَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ جَاءَ فَجَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ .
ترجمہ
ایوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حسن رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ ”عید کے دن امام کے (نماز کے لیے) تشریف لانے سے قبل نماز ادا کر رہے تھے“، نیز ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ آئے اور (آتے ہی) بیٹھ گئے اور انہوں نے کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی۔