مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4192
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَرْحَمَ بِالْعِيَالِ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ اسْتَرْضَعَ لِابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ بِأَقْصَى الْمَدِينَةِ ، وَكَانَ زَوْجُهَا قَيْنًا ، وَكَانَ يَأْتِيهِ ، فَيَأْتِيهِ الْغُلَامُ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الدُّخَانِ فَيَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ وَيَشُمُّهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر اہل و عیال پر رحم و شفقت کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا؛ آپ ﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے آخری کنارے پر (رضاعت کے لیے) مقیم تھے اور ان کی دایہ کے شوہر لوہار تھے، تو آپ ﷺ وہاں تشریف لے جاتے، آپ کے پاس بچہ لایا جاتا جبکہ اس پر (بھٹی کے) دھوئیں کے اثرات ہوتے تو آپ ﷺ اسے سینے سے لگا لیتے، اسے بوسہ دیتے اور اسے سونگھتے تھے“۔