مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4191
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، وَحُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كُنْتُ رَدِيفَ أَبِي طَلْحَةَ وَرُكْبَتُهُ تَمَسُّ رُكْبَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانُوا يَصْرُخُونَ بِهِمَا جَمِيعًا : بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں (سفرِ حج میں) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا ردیف (سواری پر پیچھے بیٹھنے والا) تھا اور ان کا گھٹنا نبی کریم ﷺ کے گھٹنے مبارک کو چھو رہا تھا، پھر وہ سب (صحابہ کرام) حج اور عمرہ دونوں کا ایک ساتھ باآواز بلند تلبیہ پکارنے لگے۔“