مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَوْبَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا أَنَسُ ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمُرِكَ ، سَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ ، وَإِذَا دَخَلْتَ بَيْتَكَ فَسَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ ، وَصَلِّ صَلَاةَ الضُّحَى ، فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ قَبْلَكَ .
وَقَالَ : يَا أَنَسُ ، ارْحَمِ الصَّغِيرَ ، وَوَقِّرِ الْكَبِيرَ ، وَكُنْ مِنْ رُفَقَائِي .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے انس! وضو کامل طریقے سے (اعضاء کو اچھی طرح دھو کر) کیا کرو، تمہاری عمر میں اضافہ کیا جائے گا، میری امت میں سے جس سے بھی تمہاری ملاقات ہو اسے سلام کیا کرو، تمہاری نیکیاں کثرت سے بڑھیں گی، اور جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو اپنے اہل خانہ کو سلام کیا کرو، تمہارے گھر کی خیر و برکت زیادہ ہوگی، اور چاشت کی نماز ادا کیا کرو کیونکہ یہ تم سے پہلے گزرے ہوئے اللہ کی طرف رجوع کرنے والے صالحین کی نماز ہے“، نیز آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! چھوٹوں پر شفقت کرو اور بڑوں کی عزت و توقیر کرو، (ان صفات کو اپنا کر) تم (جنت میں) میرے رفقاء میں شامل ہو جاؤ گے۔“