مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْقُشَيْرِيُّ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ مِنْ ذَهَبٍ ، فَقُلْتُ : لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ ؟ قَالُوا : لِفَتًى مِنْ قُرَيْشٍ ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ لِي ، فَقُلْتُ : مَنْ هُوَ ؟ قَالُوا : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَيَا أَبَا حَفْصٍ ، لَوْلَا مَا أَعْلَمُ مِنْ غَيْرَتِكَ لَدَخَلْتُهُ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ كُنْتُ أَغَارُ عَلَيْهِ ، فَإِنِّي لَمْ أَكُنْ لِأَغَارَ عَلَيْكَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں میں نے سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا کہ یہ محل کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے۔ میں نے گمان کیا کہ شاید وہ میرے ہی لیے ہے، چنانچہ میں نے پوچھا کہ وہ نوجوان کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔ (پھر آپ ﷺ نے فرمایا:) اے ابوحفص! اگر مجھے آپ کی غیرت کا علم نہ ہوتا تو میں اس محل میں ضرور داخل ہو جاتا۔“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں دوسروں پر تو غیرت کر سکتا ہوں، مگر آپ ﷺ کے معاملے میں تو میں ہرگز غیرت نہیں کر سکتا۔“