مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4017
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : اسْتُشْهِدَ غُلَامٌ مِنَّا يَوْمَ أُحُدٍ ، فَوُجِدَ عَلَى بَطْنِهِ صَخْرَةٌ مَرْبُوطَةٌ مِنَ الْجُوعِ ، فَمَسَحَتْ أُمُّهُ التُّرَابَ عَنْ وَجْهِهِ ، وَقَالَتْ : هَنِيئًا لَكَ يَا بُنَيَّ الْجَنَّةُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا يُدْرِيكِ ؟ لَعَلَّهُ كَانَ يَتَكَلَّمُ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ ، وَيَمْنَعُ مَا لَا يَضُرُّهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ”غزوہ احد کے دن ہم میں سے ایک نوجوان شہید ہوا تو دیکھا گیا کہ بھوک کی شدت کے باعث اس کے پیٹ پر ایک پتھر بندھا ہوا ہے، اس کی والدہ نے اس کے چہرے سے مٹی جھاڑی اور کہا: «هَنِيئًا لَكَ يَا بُنَيَّ الْجَنَّةُ» ”اے میرے پیارے بیٹے! تجھے جنت مبارک ہو“، تب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تجھے کیا خبر؟ ہو سکتا ہے کہ وہ ایسی فضول باتوں میں پڑتا ہو جو اسے نفع نہ دینے والی ہوں، یا وہ ایسی چیز (کے دینے) سے ہاتھ روک لیتا ہو جس کا دے دینا اسے کچھ نقصان نہ دیتا ہو“۔“