مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4018
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، يَعْنِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ ، بَنَى لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کوئی مسجد تعمیر کی، خواہ وہ (حجم اور وسعت میں) قطا نامی پرندے کے گھونسلے یا اس کے انڈے دینے کی جگہ جتنی ہی (مختصر) کیوں نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں جنت میں اس کے لیے ایک گھر تعمیر فرما دے گا۔“