مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4016
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلٍ يَعُودُهُ ، فَقَالَ : هَلْ تَشْتَهِي شَيْئًا ؟ هَلْ تَشْتَهِي كَعْكًا ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، فَطَلَبُوا لَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک شخص کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لے گئے اور اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارا کچھ کھانے کو جی چاہ رہا ہے؟ کیا تم کعک (کیک یا بسکٹ) کی خواہش رکھتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، چنانچہ لوگوں نے اس کے لیے اس کی جستجو کی اور اسے منگوایا۔ اس حدیث کی سند میں امام اعمش اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے درمیان ایک راوی مبہم (نامعلوم) ہے۔