مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4015
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُدْعَى إِلَى خُبْزِ الشَّعِيرِ وَالْإِهَالَةِ السَّنِخَةِ فَيُجِيبُ ، وَلَقَدْ كَانَتْ لَهُ دِرْعٌ رَهْنًا عِنْدَ يَهُودِيٍّ مَا وَجَدَ مَا يَفْتَكُّهَا حَتَّى مَاتَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کو جب کبھی جو کی روٹی اور متغیر بو والی پرانی چربی (چکنائی) کے کھانے کی دعوت دی جاتی تو آپ ﷺ اسے قبول فرما لیتے تھے، اور آپ ﷺ کی ایک زرہ ایک یہودی کے پاس بطورِ رہن (گروی) رکھی ہوئی تھی، یہاں تک کہ آپ ﷺ اس دنیا سے پردہ فرما گئے اور آپ ﷺ کے پاس اس قدر مال و زر میسر نہ تھا کہ اسے چھڑا پاتے۔“